ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا چامراج پیٹ یا بادامی سے الیکشن لڑیں گے

سدارامیا چامراج پیٹ یا بادامی سے الیکشن لڑیں گے

Sun, 13 Jun 2021 12:45:24    S.O. News Service

بنگلورو، 13؍جون (ایس او نیوز) اپوزیشن لیڈر سدارامیا میسورو ضلع کے چامنڈیشوری اور باگل کوٹ ضلع کے بادامی اسمبلی حلقے چھوڑ کر اب بنگلورو کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

2023 کے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے سدارامیا بھی اہم امیدوار ہیں، اس لئے ان کو اپنے اسمبلی حلقے کا انتخاب کرنا  ناگزیر ہوگیا ہے۔ اس تناظر میں مسلم ووٹروں کے  اکثریت والے چامراج پیٹ حلقہ کا انتخاب کرنے میں انہوں نے دلچسپی دکھائی ہے۔ 

واضح رہے کہ چامراج پیٹ حلقہ کی نمائندگی ضمیر احمد کررہے ہیں ۔جو سدارامیا سے قربت رکھتے ہیں۔ چامراج پیٹ میں انہیں ایک پروگرام میں بیان کرتے ہوئے سدارامیا نے یہ خیال ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چامراج پیٹ حلقہ کو ضمیر احمد خان نہیں بار ہا بلاتے رہے ہیں اور انہوں نے سدارامیا کو یہاں سے الیکشن لڑنے کی بھی گزارش کی ہے۔ 

سدارامیا نے کہا  کہ وہ فی الحال بادامی حلقہ ہی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ضمیر احمد خان اور ان کے حامیوں کی طرف سے بارہا چامراج پیٹ حلقہ سے الیکشن لڑنے کی گزارش پر انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال بادامی حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں اپنی رائے  ظاہر کریں گے۔

حالیہ دنوں میں چامراج پیٹ میں ہونے والے کئی پروگراموں میں انہوں نے شرکت کی ہے۔ جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ سدارامیا یہاں سے الیکشن لڑ سکتے ہیں، تاہم اگر جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ بادامی حلقہ ہی سے دوبارہ انتخابات لڑیں گے۔ کیونکہ بادامی میں بھی مسلم ووٹروں کی اچھی تعداد ہے وہاں سدارامیا نے ترقیاتی کاموں کے لئے سینکڑوں کروڑ روپئے فنڈ خرچ کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے بھی حال ہی میں باگل کوٹ کی ترقی کے لئے  600 کروڑ روپئے جاری کئے تھے ۔ اس طرح بادامی حلقہ ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ صرف چامراج پیٹ کے لوگوں کے اصرار پر انہوں نے یہاں سے الیکشن کی بات کہی ہے۔ جب کہ ان کی اصل توجہ بادامی ہی ہے۔ 


Share: